صوبوں سے مل کر موسمیاتی تبدیلی پر نئی پالیسی بنا رہے ہیں: مصدق ملک

Apr 25, 2025 | 22:31:PM
صوبوں سے مل کر موسمیاتی تبدیلی پر نئی پالیسی بنا رہے ہیں: مصدق ملک
کیپشن: تصویر، فائل
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)وفاقی وزیر ماحولیات اور موسمیاتی تبدیلی مصدق ملک نے کہا ہے کہ وفاقی حکومت ایسا کوئی منصوبہ شروع نہیں کرے گی جس پر صوبوں کو اعتراض ہوگا، صوبوں سے مل کر موسمیاتی تبدیلی سے متعلق نئی پالیسی بنا رہے ہیں۔

وفاقی وزیر مصدق ملک کا کہنا تھا کہ ملک میں ماحولیاتی خطرات منڈلا رہے ہیں۔ قدرتی ماحول کی بحالی کی کوشش کر رہے ہیں۔وزیراعظم شہباز شریف کے حکم پر موسمیاتی تبدیلیوں سے متعلق نئی پالیسی بنا رہے ہیں، صوبے دستخط کریں گے تو وفاق صوبوں کو سہولیات فراہم کرے گی۔

مصدق ملک نے کہا کہ ہم انڈس ڈیلٹا سمیت انڈس ویلی کو بچانا چاہتے ہیں، انہوں نے کہا کہ کینالوں کا منصوبہ وزیراعظم نے حل کر دیا ہے۔

وفاقی حکومت ایسا کوئی منصوبہ نہیں بنائے گی جس پرصوبوں کااعتراض ہو، وفاقی وزیر مصدق ملک کا مزید کہنا تھا کہ بھارت قومی سلامتی کا بیانیہ پڑھ لے، بھارت ایک چیز بند کرے گا تو ہم پانچ چیزیں بند کریں گے۔

یہ بھی پڑھیں:وزیر داخلہ کی صدر مملکت سے ملاقات، قومی سلامتی پر بریفنگ دی