انڈین فضائیہ نے پاکستان کا غصہ اپنی ہی عوام پر نکال دیا

Apr 25, 2025 | 20:47:PM
انڈین فضائیہ نے پاکستان کا غصہ اپنی ہی عوام پر نکال دیا
کیپشن: تصویر، فائل
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)بھارتی فضائیہ نے پاکستان کا غصہ اپنی ہی عوام پر گرا دیا، انڈین لڑاکا طیاروں نے ریاست مدھیہ پردیش کے علاقے شیوپوری پر بم گرا دیئے۔

ذرائع کے مطابق ریاست مدھیہ پردیش کے علاقے شیوپوری میں بم گرائے جانے پر آبادی اور املاک کو شدید نقصان پہنچا۔

دفاعی ماہرین کے مطابق بم گرنے سے متعدد مکانات تباہ جبکہ ہلاکتوں کی بھی اطلاعات ہیں، واقعہ بھارتی فضائیہ کی غیر ذمہ داری اور بوکھلاہٹ کو ظاہر کرتا ہے۔

اس سے قبل بھی بھارتی فضائیہ لڑاکا طیاروں کے حادثے معمول کا حصہ ہیں، اکثر حادثات میں بھارتی فضائیہ کے لڑاکا طیارے آبادی پر بم گرا چکے ہیں۔

دفاعی ماہرین کے مطابق پے در پے جدید طیاروں، پے لوڈ اور بموں کا گرنا بھارتی فضائیہ کی دفاعی صلاحیت پر گہرا سوالیہ نشان ہے، بھارتی فضائیہ جدید ٹیکنالوجی میں ناکامی کے ساتھ ساتھ پائلٹوں کی تربیت میں بھی ناکام ہے۔

یہ بھی پڑھیں :روس، برطانیہ نے پاکستان سے متعلق ٹریول ایڈوائزری جاری کر دی