پٹرولیم مصنوعات پر سبسڈی جاری نہیں رکھ سکتے،مفتاح اسماعیل کا اعلان
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے پٹرولیم مصنوعات پر رعایت ختم کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہاہے کہ پٹرولیم مصنوعات پر سبسڈی جاری نہیں رکھ سکتے،ضرورت مند افراد کو سبسڈی فراہم کرنے کی تجاویز زیرغور ہیں ،پمپس یا موٹر سائیکل کو مخصوص مقدار میں سستا پٹرول دیا جا سکتا ہے ۔
تفصیلات کے مطابق وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے واشنگٹن میں پریس کانفرنس کی،وزیر مملکت برائے خزانہ عائشہ غوث پاشا کے بھی سوالات کے جوابات دیئے۔مفتاح اسماعیل نے کہاکہ پاکستان کے ڈیفالٹ ہونے کا کوئی خطرہ نہیں ۔
ایک سوال ”کیا سعودی عرب، یو اے ای سمیت دوست ممالک سے مالیاتی پیکیج مانگا جائیگا “کے جواب میں وزیر خزانہ نے کہاکہ پیسوں کی وجہ سے دوستی نہیں ، ضرور مالیاتی پیکیج پر بات ہو گی ۔ان کا کہناتھا کہ اس وقت پٹرول پر 21 روپے فی لٹر نقصان ہو رہا ہے،ڈیزل پر51 روپے 52 پیسے نقصان ہے،اگلے ماہ 96 ارب روپے کی سبسڈی دینا پڑے گی۔
وزیر مملکت عائشہ غوث نے کہاکہ آئی ایم ایف کی کڑی شرائط سب کو معلوم ہیں ،مفتاح اسماعیل کا مزید کہناتھا کہ پاکستان کے زرمبادلہ کے ذخائر میں جلد اضافہ ہو گا،لنگر خانے سمیت غریبوں کیلئے کسی پروگرام کو بند نہیں کیا جا رہا، لنگر خانے سیلانی ویلفیئر چلا رہا تھا عمران خان نہیں ۔
وزیر خزانہ نے کہاکہ پٹرولیم سبسڈی ختم کرکے بی آئی ایس پی میں فنڈز ڈالے جا سکتے ہیں ،ان کا مزید کہناتھا کہ امیر افراد کو پاکستان میں پٹرولیم سبسڈی کی ضرورت نہیں ،مفتاح اسماعیل نے کہاکہ آئی ایم ایف کا وفد جلد پاکستان کا دورہ کرے گا، آئی ایم ایف قرض پروگرام کا سائز بڑھانے پر بات ہوئی ہے،وزیر خزانہ نے کہاکہ انرجی ریفامز کیلئے 600 ملین ڈالرز مل رہے ہیں ،ورلڈ بینک سے زرعی سیکٹر کیلئے تکنیکی مدد مانگی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: حکومت نے آئی ایم ایف کا پٹرول اور بجلی پر سبسڈی ختم کرنے کا مطالبہ تسلیم کرلیا