سعودی عرب میں 200 ریال کا نیا کرنسی نوٹ آگیا

Apr 25, 2021 | 22:29:PM
سعودی عرب میں 200 ریال کا نیا کرنسی نوٹ آگیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)سعودی عرب کے مرکزی بینک نے 200 ریال کا نیا کرنسی نوٹ متعارف کرادیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق سعودی مرکزی بینک کی جانب سے نئے کرنسی نوٹ کا اجراء وژن 2030 کے اعلان کے 5 سال مکمل ہونے پر کیا گیا ہے جس کا آج سے استعمال شروع ہوگیا۔سرمئی رنگ کے نئے نوٹ پر شاہ عبدالعزیز آل سعود کی تصویر ہے اور ساتھ ہی 2030 وژن کا 3 ڈی لوگو بھی بنا ہوا ہے۔ 
نوٹ کی پشت پر حکومتی محل کی تصویر، مرکزی بینک کا نام اور انگریزی زبان میں نمبروں اور الفاظ میں نوٹ کی مالیت تحریر ہے۔مرکزی بینک کا کہنا ہے کہ مختلف مالیت کے دیگر تمام نوٹوں کا استعمال معمول کے مطابق جاری رہے گا۔

یہ بھی پڑھیں: آکسیجن کمپنیوں نے خطرے کی گھنٹی بجادی ۔۔ سلنڈر کی قیمت آسمان پر چڑھادی