سمندر کے راستے اسمگل کیے گئے بھاری مالیت کے فونز برآمد

Nov 24, 2022 | 10:13:AM
سمندر کے راستے اسمگل کیے گئے بھاری مالیت کے فونز برآمد
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) بلوچستان میں کسٹم اہل کاروں نے بروقت کارروائی کے دوران 21 کروڑ روپے مالیت کے موبائل فونز کو قبضے میں لے لیا۔

کسٹم حکام کے مطابق کارروائی گوادر کے ساحل پر کی گئی۔ ملزمان 21 کروڑ روپے مالیت کے 5 ہزار قیمتی موبائلز فونز کو مقامی مارکیٹ میں بیچنے کیلئے لائے تھے۔

کسٹم حکام کا کہنا تھا کہ برآمد شدہ موبائل فونز دبئی سے لانچ کے ذریعے پاکستان میں اسمگل کیے گئے، اسمگل شدہ فونز کو گاڑی میں لوڈ کیا جا رہا تھا کہ چھاپے کے دوران ضبط کرلیا گیا۔

یہ بھی پڑھیے: ذہنی معذور لڑکی کے اغوا میں ملوث گروہ گرفتار