برازیل: برڈ فلو کے کیسز میں اضافہ، ملک بھر میں ایمرجنسی نافذ

May 24, 2023 | 12:42:PM
برازیل: برڈ فلو کے کیسز میں اضافہ، ملک بھر میں ایمرجنسی نافذ
کیپشن: فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) برازیل میں برڈ فلو کے کیسز میں اضافے کے بعد ملک بھر میں حیوانات کی صحت کیلئے ہنگامی حالات کا اعلان کر دیا گیا ہے۔

بین الاقوامی خبررساں ادارے روئٹرز کے مطابق برازیل کے وزیر زراعت کارلوس فاوارو نے کہا ہے کہ خاص طور پر صوبہ ایسپیریتو سانتو اور صوبہ ریو ڈی جینریو میں جنگلی حیوانات میں کثیر تعداد میں برڈ فلو کیسوں کی تشخیص کے بعد حیوانات کی صحت کی خاطر ملک بھر میں 6 ماہ کیلئے ہنگامی حالات کا اعلان کر دیا گیا ہے۔

وزارت زراعت کے حکام کے مطابق برڈ فلو کیس برازیل کے جنوب میں اور پیداواری علاقے سے بہت فاصلے پر دیکھے گئے ہیں۔

سالانہ تقریباً 10 بلین ڈالر مالیت کے مرغی کے گوشت کی برآمد کے ساتھ برازیل دنیا میں سرفہرست ہے۔ بیماری کے تجارتی حیوانات میں منتقل ہونے کی صورت میں نہ صرف حیوانات تلف کرنے کا بلکہ گوشت کی برآمد میں کمی کا بھی اندیشہ محسوس کیا جا رہا ہے۔

واضح رہے کہ اکتوبر 2021ء سے دنیا کو سخت ترین برڈ فلو کا سامنا ہے۔ وباء ہمیشہ سے کہیں زیادہ حیوانات کی موت کا سبب بن رہی ہے۔ علاوہ ازیں پولٹری حیوانات کے ساتھ ساتھ بعض ممالیہ حیوانات کے بھی برڈ فلو سے متاثر ہونے کی خبریں موصول ہو رہی ہیں۔