پاکستانی سکیورٹی فورسز پر حملوں کیلئے افغانستان میں منصوبہ بندی بے نقاب

Mar 24, 2024 | 15:45:PM
 پاکستانی سکیورٹی فورسز پر حملوں کیلئے افغانستان میں منصوبہ بندی بے نقاب
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( احمد منصور )تحریک طالبان افغانستان   کی پاک افغان سرحد پر سکیورٹی فورسز پرحملوں کی منصوبہ بندی کی ویڈیوسامنےآگئی  جس میں  ٹی ٹی اے  کا سرغنہ یحییٰ حافظ گل بہادرگروپ کے دہشت گردوں کو ہدایات دےرہاہے۔

ویڈیو افغانستان کے علاقے ڈانگر الگد کی ہےجس میں دیکھا جا سکتا ہےکہ افغانستان کے علاقے ڈانگر الگد میں تحریک طالبان افغانستان کا”افغانستان کے علاقے ڈانگر الگد(Dangar Algad) میں موجودتحریک طالبان افغانستان(ٹی ٹی اے) کا سرغنہ یحییٰ حافظ گل بہادر گروپ کے دہشتگردوں کو ہدایات دے رہا ہے کہ آپ نے پاکستانی پوسٹوں پر حملہ کرنا ہے“

ویڈیو میں ٹی ٹی اے کا کمانڈر دہشت گردوں کو بتا رہا ہے کہ ہم پاکستان سے بدلہ لینے کے لیے تیار ہیں ، ٹی ٹی اے کا کمانڈر جنگجوؤں کو بتا رہا ہے کہ منصوبے کے مطابق 6راکٹ چلانے والے ہوں گے اور 6ان کے معاونین ، اسی طرح 2لیزر والے ہونگے اور 2 ان کے ساتھ معاونین جبکہ ایک بندہ سنائپر والا بھی ہو گا۔

 ویڈیو میں ٹی ٹی اے کمانڈر یحییٰ کا کہنا ہے کہ یہ سب مجاہدین امیر المومنین شیخ عباداللہ کے احکامات پر تیار ہیں،ویڈیو میں خودکش بمبار کو بھی دیکھا جا سکتا ہے۔

علاوہ ازیں دہشتگرد پاکستان کیخلاف لڑنے پر رضامندی کا اظہار کر رہے ہیں،پاکستان میں داخلے کیلئے تیار تشکیل کو ضابطہ سمجھانے اور زخمیوں کو پیچھے نہ چھوڑنے کی ہدایات بھی دی جا رہی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: بھارتی ریاست اترپردیش میں اسلامی مدارس پر پابندی لگا دی گئی

یاد رہے کہ پاکستان نے افغانستان کے اندر ٹی ٹی پی سمیت دیگر دہشتگرد تنظیموں کی موجوددگی پر افغان عبوری حکومت کو با رہا اپنے سنگین تحفظات سے آگاہ کیا مگر کوئی خاطر خواہ پیشرفت نہ ہو سکی،پاکستان نے افغان عبوری حکومت کو افغانستان سے دہشتگردی کے واضح ثبوت بھی فراہم کئے،پاکستان کے خلاف دہشتگردی کے لئے افغان سرزمین کا بے دریغ استعمال عالمی معاہدوں کی کھلم کھلا خلاف ورزی ہے۔

یہ بھی پڑھیں :پتنگ بازی کے خلاف کریک ڈاؤن، 1198 پتنگیں برآمد،68افرادگرفتار