پاک چین سرحد خنجراب 4 ماہ بعد آج کھول دی گئی

Apr 01, 2024 | 12:14:PM
پاک چین سرحد خنجراب 4 ماہ بعد آج کھول دی گئی
کیپشن: فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)پاک چین سرحد خنجراب 4 ماہ بند رہنے کے بعد آج سے تجارت اور سیاحت کے لیے کھول دی گئی۔

تفصیلات کے مطابق سرد موسم اور برف باری کے باعث 4 ماہ سے بند پاک چین خنجراب سرحد کو تجارت اور سیاحت کے لیے کھول دی گئی۔ سرحد کھلنے سے دو طرفہ تجارت اور سیاحت کا آغاز ہوگا۔

امیگریشن ذرائع کا کہنا ہے کہ سرحدی معاہدے کے تحت ہر سال پاک چین سرحد کو یکم دسمبر سے 31 مارچ تک بند کیا جاتا ہے۔ بارڈر حکام کے مطابق سرحدی معاہدے کے تحت سرد موسم اور برف باری کے باعث سرحدی آمد و رفت بند کی جاتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:پنجاب میں رواں سال ٹیکس وصولی کا ہدف 625 ارب مقرر

حکام کا کہنا ہے کہ ان چار ماہ کے دوران خنجراب سرحد سے پاک چین تجارتی اور سیاحتی سرگرمیاں بھی بند رہتی ہیں تاہم ملکی سطح کے ترقیاتی کاموں کے سامان کی ترسیل جاری رہتی ہے۔

دوسری جانب گلگت بلتستان کے سرحدی علاقہ سوست اور چین کے شہر تاشغرغن کے مسافر گاڑیوں کے علاوہ گڈ ٹرانسپورٹ بھی شروع ہوگئی ہے۔