مشرق وسطیٰ میں کشیدگی میں کمی، تیل کی قیمتیں مزید کم ہوگئیں

Jun 24, 2025 | 22:07:PM
مشرق وسطیٰ میں کشیدگی میں کمی، تیل کی قیمتیں مزید کم ہوگئیں
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز) مشرق وسطیٰ میں کشیدگی میں ممکنہ کمی اور اسرائیل-ایران جنگ بندی کے بعد عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں نمایاں کمی دیکھی گئی ہے  جس کے بعد قیمتیں دو ہفتوں کی کم ترین سطح پر آ گئیں۔

عالمی مارکیٹ میں برینٹ کروڈ کی قیمت 4 ڈالر کمی کے بعد 66.18 ڈالر فی بیرل پر آ گئی،امریکی خام تیل میں 5.73 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی، جس کے بعد قیمت 64.50 ڈالر فی بیرل ہو گئی۔
یہ کمی اس وقت دیکھنے میں آئی جب اسرائیل اور ایران نے جنگ بندی کا اعلان کیا  تاہم امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے دونوں ممالک پر جنگ بندی کی خلاف ورزی کا الزام عائد کر دیا ہے  جس کے باعث خطے میں غیر یقینی صورتحال تاحال برقرار ہے۔

تجزیہ کاروں کے مطابق  اگرچہ کشیدگی میں کمی کی امید پیدا ہوئی ہے  مگر جیو پولیٹیکل خطرات کے باعث تیل کی مارکیٹ میں اتار چڑھاؤ جاری رہنے کا امکان ہے۔

یہ بھی پڑھیں: واٹس ایپ پر مونیٹائزیشن کا آغاز