گڈو بیراج پر پانی کی سطح بلند ہونا شروع

Jul 24, 2023 | 10:40:AM
گڈو بیراج پر پانی کی سطح بلند ہونا شروع
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(زبیر احمد)ملک بھر میں ہونے والی حالیہ بارشوں کے باعث دریائے سندھ گڈو بیراج مقام پر پانی کی سطح بلند ہونا شروع۔

تفصیلات کے مطابق  گڈو بیراج پر پانی کے آمد ایک لاکھ 93 ہزار 974 کیوسک اخراج ایک لاکھ 3 ہزار 600 کیوسک ریکارڈ کیا گیا ہے،ملک بھر میں حالیہ بارشوں کے باعث دریائے سندھ گڈو بیراج میں پانی کی سطح میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے ، گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 3 ہزار 6 سو کیوسک پانی کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے، آئندہ 24 سے 48 گھنٹوں کے دوران گڈو بیراج میں مزید پانی کی سطح میں اضافہ ہوگا۔

یہ بھی پڑھیں:کوئٹہ میں زلزلے کے جھٹکے