کورونا ویکسین نہ لگوانے والوں کی موبائل سمز بلاک کرنیکا فیصلہ

Jul 24, 2021 | 13:51:PM
کورونا ویکسین نہ لگوانے والوں کی موبائل سمز بلاک کرنیکا فیصلہ
کیپشن: فوٹو(فائل)
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)کورونا ویکسی نیشن نہ کروانے والوں کے خلاف سندھ سرکار بڑا ایکشن،سندھ حکومت نے ویکسی نیشن نہ کرانے والے افراد کی موبائل سمز بلاک کرنے کے لئے وفاق کے ذریعے پی ٹی اے کو خط لکھنے کا فیصلہ کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق سندھ کورونا ٹاسک فورس نے صوبے میں کورونا کیسز کی شرح 10 فیصد اور کراچی میں کیسز کی شرح 25 فیصد سے تجاوز کرنے پر ایک بار پھر پابندیاں لگانے کا فیصلہ کرلیا، کورونا ٹاسک فورس کے اجلاس میں فیصلہ کیا گیا ہے کہ جن سرکاری ملازمین نے کورونا ویکسین نہیں لگوائی ان کی تنخواہیں آئندہ ماہ سے بند کرنے کے لئے اقدامات کئے جائیں گے۔ 
اس سلسلے میں وزیراعلیٰ سندھ کا کہنا تھا کہ جو لوگ ایک ہفتے میں ویکسین نہ کروائیں ان کی موبائل سم کو بلاک کیا جائے جبکہ اگلے مہینے سے ویکسین نہ لگانے والے سرکاری ملازمین کی تنخواہیں روکی جائیں۔وزیراعلیٰ سندھ نے اس ضمن میں سیکرٹری فنانس کو اے جی سندھ سے رابطہ کرنے کی ہدایت کی ہے۔

دوسری جانب سندھ حکومت کے ترجمان مرتضیٰ وہاب نے بھی اپنے ٹوئٹ میں کہا کہ ویکسین نہ لگوانے والے افراد کی موبائل سم بند کرنے کے لئے این سی او سی اور پی ٹی اے کو خط لکھا جائے گا۔

 یہ بھی پڑھیں:  2 ہفتوں کیلئے مکمل لاک ڈاؤن لگانے کا فیصلہ