کینیڈا: چھوٹا طیارہ گر کر تباہ، 6 افراد ہلاک

Jan 24, 2024 | 08:34:AM
 کینیڈا کے شمال مغربی علاقے میں چھوٹا مسافر طیارہ گر گر تباہ ہو گیا، طیارے میں سوار 6 افراد ہلاک ہو گئے۔
کیپشن: فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) کینیڈا کے شمال مغربی علاقے میں چھوٹا مسافر طیارہ گر گر تباہ ہو گیا، طیارے میں سوار 6 افراد ہلاک ہو گئے جبکہ   ایک شخص جان بچانے میں کامیاب رہا۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق طیارہ کان میں کام کرنے والے مزدوروں کو لے کر جا رہا تھا کہ راستے میں حادثے کا شکار ہو گیا۔

حکام کے مطابق طیارہ اڑان بھرنے کے فوراً بعد گر کر تباہ ہو گیا۔ حادثہ رن وے سے تقریباً ایک کلو میٹر کے فاصلے پر ہوا۔

مزید  پڑھیں : الیکشن کمیشن نے این اے 83 اور 85 میں انتخابات کے التواء سے متعلق تحریری فیصلہ جاری کردیا

ذرائع کے مطابق طیارہ حادثے میں ایک شخص جان بچانے میں کامیاب ہو گیا جس نے پیراشوٹ کے ذریعے طیارہ سے چھلانگ لگا دی تھی۔

حادثے کی تحقیقات کی جا رہی ہیں اور بچ جانے والے شخص کی حالت سے متعلق حکام نے کچھ نہیں بتایا تاہم تحقیقات میں اس سے بھی مدد لی جائے گی۔