95 ویں آسکر ایوارڈز کے لیے نامزدگیوں کا اعلان کردیا گیا

Jan 24, 2023 | 20:09:PM
آسکر
کیپشن: آسکر
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)فلم کی دنیا کے سب سے بڑے ایوارڈز ’آسکر ایوارڈز‘ کی نامزدگیوں کا اعلان کردیا گیا، جس میں فلم 'ایوری تھنگ ایوری وئیر آل ایٹ ونس' 11 نامزدگیوں کے ساتھ  سرِ فہرست ہے۔ہالی وڈ کی اس سائنس فکشن فلم کو بہترین فلم، بہترین ڈائریکٹر، بہترین اداکارہ، بہترین معاون اداکارہ اور بہترین معاون اداکار سمیت دیگر شعبوں کے لیے نامزد کیا گیا۔

95 ویں آسکر ایوارڈز میں بہترین فلم کے لیے ایوری تھنگ ایوری وئیر آل ایٹ ونس کے علاوہ اواتار دی وے آف واٹر، ایلوس، دی فیبل مینز،   بنشیز آف انشیرین، ٹاپ گن میورک، آل کوائٹ آن دی ویسٹرن فرنٹ، ٹرائی اینگل آف سیڈنس اور ویمن ٹالکنگ کے درمیان مقابلہ ہوگا۔

بہترین اداکار کے لئےآسٹن بٹلر (ایلوس)،کولن فیرل (دی بنشیز آف انشیرین)،برینڈن فریزر (ویل)،پال میسکل (آفٹرسن)،بل نیہی( لونگ )نامز د ہیں جبکہ بہترین اداکارہ کہ لئےکیٹ بلانشیٹ (ٹار)،اینا ڈی آرمس، مشیل ولیمز( دی فیبل مینز)مشیل یہو (ایوری تھنگ ایوری وئیر آل ایٹ ونس) کے لئے نامز د ہیں۔

خیال رہے کہ آسکر ایوارڈز کی تقریب 12 مارچ کو ہوگی۔