سرجڑے بچے آپریشن کیلئے ریاض منتقل؛اہلخانہ کاسعودی قیادت سے اظہار تشکر

Feb 24, 2026 | 10:16:AM
 سرجڑے بچے آپریشن کیلئے ریاض منتقل؛اہلخانہ کاسعودی قیادت سے اظہار تشکر
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)پاکستان کے سرجڑے بچوں سفیان اور یوسف کو آپریشن کیلئے ریاض پہنچادیا گیا۔
بچوں کوخادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز اور ولی عہد محمد بن سلمان کی ہدایت پر ریاض پہنچایا گیا۔
کنگ خالد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پہنچنے کےبعد بچوں کوفوری طور پرنیشنل گارڈ کےکنگ عبداللہ سپسشلسٹ چلڈرن ہسپتال منتقل کردیا گیاجہاں ان کا طبی معائنہ اورضروری ٹیسٹ کیے جائیں گے۔

یہ بھی پڑھیں:سعودی وزارت حج نے عمرہ زائرین کی بڑی مشکل آسان کردی
بچوں کے اہل خانہ نے علاج کیلئے اقدامات پر سعودی قیادت سےاظہارتشکر کیا ہے۔