پاکستان اور چین کے تعلقات وقت کی کسوٹی پر کھرے ثابت ہوئے :عطا تارڑ
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز)وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ نے کہا کہ پاکستان اور چین کے تعلقات وقت کی کسوٹی پر کھرے ثابت ہوئے ہیں اور اس دوستی نے ملک میں انفراسٹرکچر، صنعت اور ثقافتی ترقی کے نئے دور کی بنیاد رکھی ہے۔
وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ نے اسلام آباد میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کو چین کے ساتھ خصوصی اور اسٹریٹجک تعلقات کا اعزاز حاصل ہے، جو کسی اور ملک کو حاصل نہیں۔
انہوں نے بتایا کہ چین کے ساتھ تعاون نے نہ صرف انفراسٹرکچر اور صنعتی ترقی میں مدد دی بلکہ ہوائی اڈے، بندرگاہیں، سڑکیں اور پل بھی تعمیر کیے گئے۔
وزیر اطلاعات نے مزید کہا کہ پاک چین تعلقات نے ثقافتی سطح پر بھی اثرات مرتب کیے ہیں، مثال کے طور پر چینی شہری اب اردو بول سکتے ہیں اور پاکستانی شہری چینی زبان میں روانی سے بات کر سکتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ یہ تعلقات ملک کی معیشت کی بحالی اور ترقی کی سب سے بڑے پہلوں میں سے ایک ہیں، جس کے فوائد آج ہمیں محسوس ہو رہے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں:افغان طالبان رجیم نے افغانستان کی معیشت کو تباہ کردیا،اقوام متحدہ کا انتباہ
عطا تارڑ نے کہا کہ سی پیک منصوبہ پاک چین دوستی کی عظمت کا عکاس ہے ،ی پیک مختلف ممالک کو جوڑنے والا منصوبہ ہے،پاک بھارت جنگ کے دوران جھوٹی خبروں کا طوفان آیا،جنگ کے دوران بھارتی میڈیا نے جھوٹا پراپیگنڈا کیا۔