کاغذات نامزدگی جمع کرانے کیلئے اُمیدوار گدھا گاڑی پر پہنچ گیا

Dec 24, 2023 | 16:43:PM
پاکستان پیپلز پارٹی کراچی ڈویژن کے جنرل سیکریٹری جاوید ناگوری نے اپنے کاغذات نامزدگی جمع  کرانے کیلئے گدھا گاڑی بر بیٹھ کر ضلع جنوبی کے ڈپٹی کمشنر (ڈی سی) آفس پہنچ گئے۔
کیپشن: فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) پاکستان پیپلز پارٹی کراچی ڈویژن کے جنرل سیکریٹری جاوید ناگوری نے اپنے کاغذات نامزدگی جمع  کرانے کیلئے گدھا گاڑی بر بیٹھ کر ضلع جنوبی کے ڈپٹی کمشنر (ڈی سی) آفس پہنچ گئے۔

اس موقع پر پیپلز پارٹی کے کارکنان نے ضلع جنوبی ڈی سی آفس کے باہر خوب نعرے بازی بھی کی۔ ضلع جنوبی ڈی سی آفس ”وزیر اعظم بلاول بھٹو“ کے نعروں سے گونج اٹھا۔ یہ پہلا موقع نہیں ہے کہ کوئی سیاسی رہنما اس انوکھے انداز میں کاغذات نامزدگی جمع کرانے آیا ہو۔

2018 میں جمشید دستی کاغذات نامزدگی جمع کرانے کیلئے گدھا گاڑی پر ریٹرننگ افسر کے دفتر پہنچے تھے جبکہ گوجرانوالہ میں تحریک انصاف کے سابق ضلعی جنرل سیکرٹری نے اپنے سپورٹرز کے ہمراہ گدھے پر بیٹھ کر کاغذات نامزدگی جمع کرائے تھے۔

مزید پڑھیں: بلاول بھٹو زرداری لاہور کے حلقہ این اے 127 سے انتخاب لڑیں گے

اس موقع پر بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا تھا کہ وہ غریبوں کی شان بڑھانے کیلئے گدھا گاڑی پر آئے ہیں۔ اس کے علاوہ پاکستان تحریک انصاف کی قیادت سے نالاں امیدوار انجم اقبال بھی گدھے پر بیٹھ کر کاغذات نامزدگی جمع کروانے پہنچ گئے تھے۔

انجم اقبال کا کہنا تھا کہ ان کا تعلق متوسط طبقے سے ہے، ان کے پاس گاڑی نہیں اور غریب آدمی کی پجارو گدھا ہے۔      

اُن کا مزید کہنا تھا کہ وہ پارٹی قیادت کے رویے سے دلبرداشتہ ہو کر احتجاجاً گدھے پر بیٹھ کر کاغذات نامزدگی جمع کروانے آئے ہیں۔