طلحہ محمود صادق و امین نہیں رہے،کاغذات مسترد کرنے کی درخواستیں آر او کو جمع

Mar 31, 2024 | 18:15:PM
طلحہ محمود صادق و امین نہیں رہے،کاغذات مسترد کرنے کی درخواستیں آر او کو جمع
کیپشن: سینیٹر طلحہ محمود، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ساجد بلوچ)سینیٹر طلحہ محمود کی پیپلزپارٹی میں شمولیت پر سینیٹ کیلئے نامزدگی مشکلات کا شکارہو گئی،طلحہ محمود کے سینیٹ کیلئے نامزدگی میں تجویز کنندہ و تائید کنندہ نے ہاتھ کھینچ لیا۔
تفصیلات کے مطابق جے یو آئی کے دونوں ممبران صوبائی اسمبلی نے طلحہ محمود کیلئے اپنی درخواست واپس لے لی،دونوں ممبران نے طلحہ محمود کے کاغذات نامزدگی مسترد کرنے کی ریٹرننگ آفیسر کو درخواستیں جمع کروا دیں،ممبران صوبائی اسمبلی سجاد اللہ اور ریحانہ اسماعیل نے طلحہ محمود کے خلاف درخواست دیدی۔
ارکان صوبائی اسمبلی نے درخواست میں موقف اختیار کیا ہے کہ طلحہ محمود کو جے یو آئی نے سینیٹ کا ٹکٹ دیا لیکن انہوں نے پیپلزپارٹی میں شمولیت اختیار کرلی، طلحہ محمود آئین کے آرٹیکل 62 ون ایف کے تحت صادق اور امین نہیں رہے،ریٹرننگ آفیسر طلحہ محمود کے خیبرپختونخوا سے سینیٹ کی نشست کیلئے کاغذات نامزدگی مسترد کردیں۔

یہ بھی پڑھیں: بابر اعظم کے قومی ٹیم کے دوبارہ کپتان بننے پر والد نے اہم پوسٹ کردی