الیکشن کمیشن بغیر کسی دباؤ کے اپنا کام جاری رکھے گا

Dec 24, 2021 | 21:19:PM
الیکشن کمیشن
کیپشن: الیکشن کمیشن، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)الیکشن کمیشن کا ای وی ایم اور انٹرنیٹ ووٹنگ کے استعمال کے حوالے سے سخت ردعمل۔کہا کہ ای وی ایم اور آئی ووٹنگ کے حوالے سے اپنا کام پوری ذمہ داری سے کر رہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: سینٹ ۔۔ سری لنکن شہری پرینتھاکمارا کے قتل کےخلاف متفقہ قرار داد منظور

الیکشن کمیشن کا کہنا ہے  23 دسمبر کو تینوں کمیٹیاں ای وی ایم اور آئی ووٹنگ پر بریفنگ دے چکی ہیں۔ الیکشن کمیشن مشینوں کی ٹیندرنگ میں بین الاقوامی معیار کو نظر انداز نہیں کر سکتا۔ مشینوں کو تھرڈ پارٹی ٹیسٹنگ بھی بہت ضروری ہے۔  میڈیا پر غیر ذمہ دارانہ بیانات سامنے آ رہے ہیں جو عوام الناس کو گمراہ کر رہے ہیں۔ کچھ لوگوں کو اس ٹیکنالوجی سے متعلق ادراک نہیں ہے ۔ کسی کو وضاحت چاہیے تو الیکشن کمیشن کے دروازے کھلے ہیں۔ الیکشن کمیشن کے کام میں مداخلت نہ  کی جائے ۔ الیکشن کمیشن کو دباؤ میں لانے کا سلسلہ بند کیا جائے ۔ الیکشن کمیشن بغیر کسی دباؤ کے اپنا کام جاری رکھے گا۔

یہ بھی پڑھیں:ڈالر زکے لئے غیرملکی بنکوں پر انحصار آگ سے کھیلنے کے مترادف ہے ‘ شہباز شریف