سندھ طاس معاہدے کی مکمل بحالی،پاکستان نے اقوام متحدہ کوخط جمع کرا دیا

Apr 24, 2026 | 09:29:AM
سندھ طاس معاہدے کی مکمل بحالی،پاکستان نے اقوام متحدہ کوخط جمع کرا دیا
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)پاکستان نے بھارت سے سندھ طاس معاہدے کی مکمل بحالی کا مطالبہ کردیا۔
اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب عاصم افتخار نےاقوام متحدہ میں بھارت کے خلاف خط جمع کرا دیا جس میں بھارت کی جانب سے سندھ طاس معاہدے کی معطلی پر شدید تحفظات کا اظہار کیا گیا ہے۔
خط میں لکھاہے کہ بھارت کی کارروائی علاقائی امن کے لیے خطرہ ہے، سیکیورٹی کونسل مداخلت کرے اور بھارت سے بین الاقوامی ذمہ داریوں کے مطابق عملدرآمد کروایا جائے۔

یہ بھی پڑھیں:آزاد کشمیر میں جمعہ کی چھٹی ختم،نوٹیفکیشن بھی جاری
عاصم افتخار کا کہناتھا کہ خط نائب وزیراعظم اور وزیرخارجہ کی جانب سے جمع کرایا گیا جس میں معاہدے کی مکمل بحالی کا مطالبہ کیا گیاہے،مسئلہ کشمیر خطے میں عدم استحکام کی جڑ ہے، مسئلہ کشمیر کے حل کے بغیر دیرپا امن ممکن نہیں۔