اسلام آباد : 836 آکسیجن بیڈز میں سے 525 پر کورونا مریض موجود

Apr 24, 2021 | 19:19:PM
اسلام آباد : 836 آکسیجن بیڈز میں سے 525 پر کورونا مریض موجود
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز) کورونا وائر س کے بڑھتے ہوئے پھیلاؤ کے سبب وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کے ہسپتالوں کے 836 آکسیجن بیڈز میں سے 525 پر کورونا مریض ہیں۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ مختص 116 وینٹیلیٹرز میں سے 69 پر مریض زیر علاج ہیں، پمز میں 183 آکسیجن بیڈز میں 147 پر کورونا مریض زیر علاج ہیں۔ہسپتال حکام کا کہنا ہے کہ آئی ایچ آئی ٹی سی کے 105 آکسیجن بیڈز میں سے 90 پر کورونا مریض ہیں، پولی کلینک ہسپتال میں 47 آکسیجن بیڈز میں سے 27 پر کورونا وائرس کے مریض ہیں۔
حکام کا کہنا ہے کہ پمز کے 21 وینٹیلیٹرز میں سے 10 پر کورونا مریض ہیں، آئی ایچ آئی ٹی سی کے 20 وینٹیلیٹرز میں سے 12 پر کورونا وائرس کے مریض ہیں۔ہسپتال حکام کا کہنا ہے کہ پولی کلینک میں کورونا وائرس مریضوں کیلئے مختص وینٹیلیٹرز 100 فیصد بھر گئے، تین نجی ہسپتالوں میں کورونا کیلئے مختص وینٹیلیٹرز مریضوں سے بھر چکے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: بین الصوبائی ٹرانسپورٹ پر پابندی میں اضافہ

دیگر کیٹیگریز: پاکستان - پنجاب - کورونا
ٹیگز: