پیپلزپارٹی رہنما خورشید شاہ کو رہائی مل گئی

Oct 23, 2021 | 16:35:PM
خورشید شاہ ،رہائی مل گئی
کیپشن: خورشید شاہ فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)پیپلزپارٹی کے مرکزی رہنما خورشید شاہ کو سینٹرل جیل سے رہا کردیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق پیپلزپارٹی کے مرکزی رہنما خورشید شاہ کا جیالوں اور کارکنوں کی جانب سے سینٹرل جیل کے باہر پرتپاک استقبال کیا گیا۔جیالوں کی طرف سے پیپلزپارٹی کے مرکزی رہنما پر پھولوں کی پتیاں نچھاور کی گئیں۔جیالوں کا قافلہ خورشید شاہ کی قیادت میں ان کی رہائش گاہ کی جانب گامزن ہے ۔رہائش گاہ پر پہنچ کر خورشید شاہ کارکنوں سے خطاب کریں گے۔
یہ بھی پڑھیں:ٹک ٹاکر عائشہ کیس ۔۔عدالت سے بڑی خبر سامنے آگئی