حکومت پاکستان کاشہریوں کو جدید کرنے کے لئے نیا پروگرام متعارف

Nov 23, 2022 | 14:20:PM
حکومت پاکستان کاشہریوں کو جدید کرنے کے لئے نیا پروگرام متعارف
کیپشن: حکومت پاکستان
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)حکومت پاکستان کاشہریوں کو اسمارٹ فونزاقساط پر فراہم کرنے کا نیا پروگرام متعارف کروا دیا گیا۔

سلام آباد میں اسمارٹ فون فار آل کے عنوان سے ہونے والی ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی امین الحق نے بتایا کہ اس اسکیم کے تحت ہر فرد 20 سے30 فیصد ادائیگی پرکوئی بھی موبائل فون حاصل کرسکےگا۔

اس پروگرام کے تحت شہریوں کو ایک لاکھ روپے تک کے اسمارٹ فونز آسان اقساط پر فراہم کیے جائیں گے۔انہوں نے مزید بتایا کہ اسمارٹ فون فار آل اسکیم کے تحت 10 ہزار سے ایک لاکھ روپےمالیت کے اسمارٹ فونز 3 سے 12 ماہ کی اقساط میں دیے جائیں گے۔