آرمی چیف سے بلال بن صاقب کی ڈیجیٹل معیشت پر جی ایچ کیو میں ملاقات
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز) پاکستان کرپٹو کونسل کے سی ای او بلال بن صاقب کی آرمی چیف فیلڈ مارشل عاصم منیر سے جی ایچ کیو میں ڈیجیٹل معیشت پر اعلیٰ سطحی ملاقات جس کے دوران نوجوانوں کو بلاک چین، کرپٹو اور مصنوعی ذہانت کے ذریعے بااختیار بنانے کے عزم کا اظہار کیا گیا۔
بلال بن صاقب نے کہا کہ پاکستان کریپٹو کونسل نوجوانوں کے عالمی ٹیک میز پر نمائندگی کا مطالبہ ہے، پاکستان ڈیجیٹل اثاثہ اتھارٹی (PDAA) کے قیام کا حکومتی اعلان کر دیا گیا۔
پاکستان کرپٹو کونسل کے سی ای او نے آرمی چیف کو عالمی سطح پر کرپٹو و بلاک چین میں پاکستان کی پیشرفت سے آگاہ کیا، پاکستان نے اضافی بجلی ذخیرہ بٹ کوائن مائننگ اور اے آئی ڈیٹا سینٹرز کے لیے مختص کرنے کا فیصلہ ہے، نوجوانوں اور اسٹارٹ اپس کو بلاک چین حل تیار کرنے کے لیے سہولت فراہم کی جائے گی۔
بلال بن صاقب جلد لاس ویگاس میں Bitcoin 2025 کانفرنس میں عالمی قائدین کے ہمراہ خطاب کریں گے، کرپٹو میں پاکستان کا سالانہ تجارتی حجم 300 ارب ڈالر سے زائد رہا، پاکستان دنیا بھر میں کرپٹو اپنانے والے سرِفہرست پانچ ممالک میں شامل ہے، ملک کی 70 فیصد آبادی 30 سال سے کم عمر کرپٹو اور ڈیجیٹل معیشت کے لیے مثالی ہے۔
ہر سال 50,000 سے زائد آئی ٹی گریجویٹس پاکستان کی ڈیجیٹل ترقی میں شامل ہوتے ہیں، پاکستان کریپٹو کونسل، کرپٹو پالیسی، جدت، اور عالمی رابطوں کے لیے قومی محرک ہے۔
عالمی سرمایہ کاروں کے لیے قانونی وضاحت اور ڈیجیٹل اعتماد کی فراہمی پاکستان کا نیا ہدف قرار دیا گیا، پاکستان میں نوجوانوں کو ڈیجیٹل لیڈرز بنانے کے لیے جامع قومی حکمت عملی ترتیب دینے، بلال بن صاقب نے کہا کہ پاکستان کی بلاک چین و کرپٹو پالیسی عالمی پلیٹ فارم پر اپنی جگہ بنا رہی ہے۔
یہ بھی پڑھیں :طیاروں سے پرندے ٹکرانے کے واقعات میں کمی