سونیا حسین کا پریانکا چوپڑا اور شوہر کی پرانی تصاویر پر دلچسپ ردعمل

May 23, 2023 | 13:16:PM
 پاکستانی اداکارہ سونیا حسین نے انڈین سپر سٹار پریانکا چوپڑا کے امریکی شوہر گلوکار نک جونس کو ’ٹرو جنٹلمین‘ قرار دے دیا ۔         
کیپشن: فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) پاکستانی اداکارہ سونیا حسین نے انڈین سپر سٹار پریانکا چوپڑا کے امریکی شوہر گلوکار نک جونس کو ’ٹرو جنٹلمین‘ قرار دے دیا ۔         

2019میں کینز فلم فیسٹیول میں شرکت کے موقع پر پریانکا اور نک جونس کی ویڈیوز وائرل ہوئی تھیں جس میں نک اپنی بیوی کے پیچھے چل رہے تھے اور انہوں نے پریانکا کیلئے ہاتھ میں چھتری پکڑی ہوئی تھی۔

سونیا حسین نے انسٹاگرام پر ان یادگار لمحات کی تصاویر شیئر کرتے ہوئے نک جونس کی تعریف کی کہ وہ اپنی اہلیہ کی کامیابی میں اس کا ہاتھ بٹا رہے ہیں۔

اداکارہ نے مزید لکھا کہ ان کی زندگی کے ’ریلیشن شپ گولز‘ پریانکا چوپڑا اور نک جونس کی طرح ایک جوڑی کے ہیں۔

مزید پڑھیں:  بولڈ تصاویر پر تنقید، عفت عمر نے جواب دے دیا 

امریکی گلوکار اور بھارتی اداکارہ کی ملاقات 2017 کے میٹ گالا میں ہوئی اور وہ 2018 میں رشتہ ازدواج میں بندھ گئے، جنوری 2022 میں ان کے ہاں ایک بیٹی کی ولادت ہوئی۔