وزیر خارجہ بلاول بھٹو آج سے 26 مئی تک سوئٹزرلینڈ کا دورہ کریں گے

May 23, 2022 | 11:35:AM
 وزیر خارجہ بلاول بھٹو آج سے 26 مئی تک سوئٹزرلینڈ کا دورہ کریں گے
کیپشن: وزیر خارجہ بلاول بھٹو(فائل فوٹو)
Stay tunned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)وفاقی وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری آج سے 26 مئی تک سوئٹزرلینڈ  کے دورے پر جائیں گے جس دوران مختلف ملکوں کے وزرائے خارجہ سے ملاقات بھی ہو گی۔ 

تفصیلات کے مطابق بلاول بھٹو زرداری ڈیووس میں ورلڈ اکنامک فورم کے سالانہ اجلاس میں شرکت کیلئے سوئٹزرلینڈ جا رہے ہیں اور وزیر مملکت خارجہ حنا ربانی کھر بھی ان کے ہمراہ ہوں گی،ذرائع کا کہنا ہے کہ ورلڈ اکنامک فورم کے اجلاس میں وزیر خارجہ بلاول بھٹو وبائی امراض، خوراک اور توانائی کے تحفظ سے متعلق نقطہ نظر پیش کریں گے جبکہ مختلف ملکوں کے وزرائے خارجہ سے بھی ملاقات کریں گے۔