عماد وسیم کا بین الاقوامی کرکٹ سے ریٹائرمنٹ واپس لینے کا اعلان

Mar 23, 2024 | 17:43:PM
عماد وسیم کا بین الاقوامی کرکٹ سے ریٹائرمنٹ واپس لینے کا اعلان
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(افضل بلال) قومی کرکٹ ٹیم کے آل راؤنڈر عماد وسیم نے انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ واپس لینے کا اعلان کر دیا۔

قومی کرکٹ ٹیم کے مایہ ناز آل راؤنڈر اور پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) سیزن 9 کے ہیرو عماد وسیم نے انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ واپس لینے کا اعلان کر دیا، سماجی رابطے کی ویب سائیٹ ایکس (سابقہ ٹوئٹر) پر جاری کردہ اپنے پیغام میں پی ایس ایل سیزن 9 میں اسلام آباد کی جیت میں اہم کردار ادا کرنے والے بائیں ہاتھ کے آل راؤنڈر عماد وسیم نے انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ واپس لینے کا اعلان کرتے ہوئے لکھا کہ ’’مجھے یہ بتاتے ہوئے خوشی ہو رہی ہے کہ میری پی سی بی حکام سے ملاقات ہوئی، میں نے اپنی ریٹائرمنٹ پر دوبارہ غور کیا اور میں پرجوش ہو کر اعلان کرتا ہوں کہ میں ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں پاکستان کرکٹ ٹیم کیلئے میسر ہوں‘‘۔

یہ بھی پڑھیں: وقار یونس کا چیئرمین پی سی بی کو اہم مشورہ

عماد وسیم نے مزید لکھا کہ ’’مجھ پر دوبارہ سے اعتماد کرنے پر پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کا شکریہ ادا کرتا ہوں، میں اپنے ملک کا نام روشن کرنے کے لیے اپنی پوری کوشش کروں گا، پاکستان سب سے پہلے!‘‘