بیگم نصرت بھٹو نے ہمیں مشکل ترین حالات میں آوازِ حق بلند کرنا سکھایا، فریال تالپور 

Mar 23, 2024 | 11:59:AM
 پاکستان پیپلز پارٹی شعبہ خواتین کی مرکزی صدر و رکن سندھ اسمبلی فریال تالپور نے مادر جمہوریت بیگم نصرت بھٹو کی یومِ پیدائش پر پیغام دیتے ہوئے کہنا ہے کہ بیگم نصرت بھٹو نے ہمیں مشکل ترین حالات میں آوازِ حق بلند کرنا سکھایا ۔
کیپشن: فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز) پاکستان پیپلز پارٹی شعبہ خواتین کی مرکزی صدر و رکن سندھ اسمبلی فریال تالپور نے مادر جمہوریت بیگم نصرت بھٹو کی یومِ پیدائش پر پیغام دیتے ہوئے کہنا ہے کہ بیگم نصرت بھٹو نے ہمیں مشکل ترین حالات میں آوازِ حق بلند کرنا سکھایا ۔

سابق وزیر اعظم ذوالفقار علی بھٹو کی اہلیہ مادر جمہوریت بیگم نصرت بھٹو کا آج 23مارچ  کو 95 واں یومِ پیدائش ہے۔ پیپلز پارٹی کے زیر اہتمام بیگم نصرت بھٹو کی سالگرہ جوش وخروش سے منائی جائیگی۔ 

مادر جمہوریت نے ہمیں عظم کاز کی خاطر بڑے سے بڑی قربانی دینے سے گریز نہ کرنا اور صبر و حوصلے کے ساتھ منزل کی جانب بڑھتے رہنا سکھایا۔

مزید پڑھیں:  یوم پاکستان تحریک آزادی کا روشن باب ہے، محسن نقوی

بیگم نصرت بھٹو نہ صرف پاکستانی خواتین بلکہ دنیا بھر کی خواتین کے لیے رول ماڈل ہیں۔ آج بیگم نصرت بھٹو کی ملک و قوم کیلئے تاریخی خدمات اور لازوال قربانیوں کو یاد کرنے کا دن ہے۔

آج خود کو ان مقاصد سے منسلک کرنے کا اعادہ کرنے کا دن ہے، جن کی خاطر مادرِ جمہوریت نے اپنی پوری زندگی وقف کر رکھی تھی۔