بھارتی اداکارہ نے عامر خان کو لولیٹر میں کیا لکھا؟

Mar 23, 2022 | 14:56:PM
بھارتی اداکارہ نے عامر خان کو لوولیٹر میں کیا لکھا؟
کیپشن: عامر خان فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(مانیٹرنگ ڈیسک)بالی ووڈ کی مقبول  اداکارہ شیفالی شاہ نے عامر خان سے اپنی محبت کا اعتراف کر لیا۔

بھارتی اداکارہ شیفالی شاہ نے ایک انٹرویو میں بتایا کہ جن دنوں میں کالج میں پڑھا کرتی تھی ان دنوں عامر خان میرے پسندیدہ اداکار تھے اور مجھے ان سے محبت ہوگئی تھی'۔ اداکارہ نے یادگار قصہ سنا تے ہوئے بتایا کہ میں نے عامر کو  لوو لیٹر بھی بھیجا تھا اور اس کے ساتھ اپنی ایک تصویر بھیجی تھی۔'

جب اداکارہ سے پوچھا گیا کہ انہوں نے سپر اسٹار کو بھیجے گئے لوو لیٹر میں کیا لکھا تھا تو وہ مسکرا دیں اور کہا کہ 'میں نے اس میں اپنی تصویر سے متعلق لکھا تھا، در اصل جو تصویر میں نے عامر کو بھیجی تھی اس میں میں کافی دور کھڑی تھی اور وہ تھوڑی سی دھندلی تھی۔'

شیفالی شاہ نے کہا 'میں نے لکھا کہ میں اس تصویر میں بہت دور کھڑی ہوں، آپ مجھے کبھی نہیں پہچان سکیں گے اور نہ یہ جان سکیں گے کہ یہ لیٹر آپ کو کس نے بھیجا ہے۔

'اداکارہ نے انکشاف کیا کہ انہوں نے اپنے فلمی کیرئیر کا آغاز فلم 'رنگیلا' سے کیا جس میں عامر خان مرکزی کردار نبھا رہے تھے جب کہ انہیں چھوٹا سا کردار ملا، اداکارہ نے کہا کہ مجھے عامر کے ساتھ پوری زندگی اداکاری کا موقع نہیں مل سکا، نہ ہی میں نے رنگیلا میں ان کے ساتھ اداکاری کی۔

یہ بھی پڑھیں:فائز عیسیٰ نے عمر عطابندیال کے تشکیل کردہ بینچ پر اعتراض اٹھادیا

اداکارہ سے پوچھا گیا کہ کیا عامر خان جانتے ہیں کہ آپ انہیں اس حد تک پسند کرتی ہیں تو انہوں نے جواب دیا کہ مجھے اس بات کا علم نہیں۔

یہ بھی پڑھیں:3 اتحادی جماعتوں کا اپوزیشن کی حمایت کا فیصلہ۔۔ اعلان کس دن ہوگا ؟