نگران وزیراعظم سے تاجکستان کے سفیر عصمت اللہ کی ملاقات، باہمی تعلقات کے فروغ کیلئے کردار کی تعریف

Jan 23, 2024 | 19:42:PM
نگران وزیراعلیٰ سے تاجکستان کے سفیر عصمت اللہ کی ملاقات، باہمی تعلقات کے فروغ کیلئے کردار کی تعریف
کیپشن: فوٹو 24 نیوز
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(اویس کیانی) نگران وزیرِاعظم انوار الحق کاکڑ سے تاجکستان کے پاکستان میں سفیر عصمت اللہ نصرالدین نے الوداعی ملاقات کی۔

ملاقات میں وزیرِاعظم نے عصمت اللہ نصرالدین کی پاکستان تاجکستان تعلقات کے فروغ کیلئے کردار کی تعریف کی اور تاجکی سفیر کیلئے مستقبل میں نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

وزیرِاعظم نے امید ظاہر کی کہ تاجکستان سے آئندہ سفیر بھی اسی طرح دونوں ممالک کے مابین تعلقات کی مضبوطی کیلئے کلیدی کردار ادا کریں گے۔

یہ بھی پڑھیے: چینی نائب وزیر خارجہ کا جوائنٹ اسٹاف ہیڈکوارٹرز روالپنڈی کا دورہ

اس موقع پر عصمت اللہ نصرالدین نے پاکستان تاجکستان کے مابین برادرانہ تعلقات کو دیرینہ اور تاریخی قرار دیا اور پاکستان میں اپنے قیام کو یادگار اور پاکستانی مہمان نوازی کی تعریف کی۔

تاجکستان کے سفیر نے وزیرِاعظم کی جانب سے نیک خواہشات پر انکا شکریہ ادا کیا۔