پنجاب کو غذائی بحران سے بچانے کیلئے وزیر اعظم نے بڑا قدم اٹھا لیا

Jan 23, 2023 | 11:37:AM
 پنجاب کو غذائی بحران سے بچانے کیلئے وزیر اعظم نے بڑا قدم اٹھا لیا
کیپشن: 24 ہزار ٹن کیا جانے والا فلورملز کا یومیہ گندم کوٹہ دوبارہ بحال کرو ا دیا
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) وزیر اعظم شہباز شریف نے پنجاب کے عوام کو غذائی بحران Wheat crisis  سے بچانے کیلیے محکمہ خوراک پنجاب کی جانب سے چند روز قبل26 ہزار ٹن سے کم کر کے 24 ہزار ٹن کیا جانے والا فلورملز کا یومیہ گندم کوٹہ دوبارہ بحال کرو ا دیا ہے۔

وزیر اعظم نے چاروں صوبائی محکمہ خوراک سمیت وفاقی محکمہ پاسکو کو درپیش باردانہ بحران کے خاتمے کیلئے بھی وفاقی وزارتوں کو ہنگامی بنیادوں پر اقدامات کرتے ہوئے باردانہ کے خام مال کی امپورٹ کیلئے ایل سیز کھولنے کی ہدایت کردی ہے۔

 ضرور پڑھیں :ملک بھر میں بجلی کا بریک ڈاؤن، لاہور سمیت مختلف شہروں میں بجلی بند
مزید برآں وزیراعظم کی ہدایت پر محکمہ خوراک نے پنجاب بھر میں سرکاری آٹا کی فروخت کے ٹرکنگ پوائنٹس کی تعداد بڑھا دی ہے، لاہور میں ٹرکنگ پوائنٹس کی تعداد95 سے بڑھا کر145 جبکہ راولپنڈی میں240 کردی گئی ہے۔

علاوہ ازیں سامان کے درمیان چھپا کر سرکاری آٹا سمگل کرنے والے گڈز ٹرانسپورٹ اڈوں کے خلاف کریک ڈاؤن میں سینکڑوں تھیلے آٹا برآمد کر لیا گیا ہے جبکہ بند روڈ پر سرکاری آٹا کو ریفائن کر کے اسمگل کرنے والی خفیہ آٹا فیکٹری پکڑی گئی ہے۔