قومی پرچم نذرآتش کرنیوالے پی ٹی آئی کارکن کو26ماہ قید ، 50ہزار جرمانے کی سزا

Feb 23, 2023 | 21:16:PM
قومی پرچم نذرآتش کرنیوالے پی ٹی آئی کارکن کو26ماہ قید ، 50ہزار جرمانے کی سزا
کیپشن: عدالت
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج نے قومی پرچم نذر آتش کرنے والے پاکستان تحریک انصاف کے کارکن کو بغاوت کے مقدمے میں دو سال 2ماہ قید اور50ہزار روپے جرمانے کی سزا سنادی۔
ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج پشاور اشفاق تاج نے قومی پرچم نذر آتش کرنے کے الزام میں نامزد پی ٹی آئی کارکن کو مجموعی طور پر 26ماہ قید، 50ہزار جرمانہ کی سزا سنائی۔سیشن جج پشاور کی عدالت میں ملزم جنید احمد سکنہ بانڈہ داود شاہ کے کیس کی سماعت ہوئی ، ملزم پر الزام تھا کہ اس نے کرک میں قومی پرچم نذر آتش کیا ہے اور اس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر بھی وائرل کی تھی جس پر ایف آئی اے سائبر کرائم نے مقدمہ درج کرکے ملزم کو گرفتار کرلیا تھا، عدالت نے دلائل مکمل ہونے پر ملزم کو مجموعی طور پر سزا سنائی۔
یاد رہے کہ اپریل2022میں تحریک عدم اعتماد کے نتیجے میں سابق وزیراعظم عمران خان کی برطرفی کے بعد ملزم نے ایک ویڈیو ریکارڈ کر کے سوشل میڈیا پر اپ لوڈ کی تھی جس پر وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے)کی انکوائری کے بعد اس کیخلاف مئی 2022میں مقدمہ درج کیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: بلوچستان،فورسز کے قافلے کو نشانہ بنانے کی کوشش ناکام، فائرنگ کے تبادلے میں 8 دہشتگردہلاک