ڈالر کی بڑھتی قیمت کو بریک نہ لگ سکی ،مارکیٹ میں مزید مہنگا

Dec 23, 2022 | 12:04:PM
ڈالر کی بڑھتی قیمت کو بریک نہ لگ سکی ،مارکیٹ میں مزید مہنگا
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(اشرف خان)انٹر بینک میں ڈالر کی قدر میں 7 پیسےاضافہ ہوگیا، انٹر بینک میں ڈالر 225.43روپے سے بڑھ کر 225.50روپے پر پہنچ گیا ۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ طلب پر روپے کی قدر میں کمی دیکھی جارہی ہے ۔

اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر 234 روپے 50 پیسے پر ہی برقرار رہا ،اوپن مارکیٹ میں یورو 252 روپے اور برطانوی پاونڈ بھی 299 روپے پر برقرار ،اوپن مارکیٹ میں امارتی درہم 10 پیسے اضافے سے 69 روپے 40 پیسے پر پہنچ گیا ،اوپن مارکیٹ میں سعودی ریال 65 روپے 70 پیسے پر برقرار رہا۔

ضرور پڑھیں : زرمبادلہ کے ذخائر میں 58 کروڑ 40 لاکھ ڈالرز کی کمی 

 دوسری جانب سٹیٹ بینک آف پاکستان (ایس بی پی) کے مطابق ایک ہفتے میں زرمبادلہ کے ذخائر میں 58 کروڑ 40 لاکھ ڈالرز کی کمی ہوئی ۔ سٹیٹ بینک آف پاکستان  کی جانب سے جاری بیان میں بتایا گیا ہے کہ گزشتہ ہفتہ کے دوران سرکاری ذخائر 58 کروڑ 40 لاکھ ڈالر کم ہوئے جس کے بعد سرکاری ذخائر کی مالیت 6 ارب 11 کروڑ 62 لاکھ ڈالر کی سطح پر آ گئے، 16 دسمبر کو زرمبادلہ کے مجموعی ذخائر کی مالیت 12 ارب ڈالر کی سطح پر آ گئی جبکہ کمرشل بینکوں کے پاس 5 ارب 88 کروڑ 39 لاکھ ڈالر کے ذخائر موجود ہیں۔