انٹربینک میں ڈالر پھر مہنگا

Apr 16, 2024 | 11:27:AM
انٹربینک میں ڈالر پھر مہنگا
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)روپے کی قدر کم ہونے لگی،کاروباری ہفتے کے دوسرے روز انٹربینک میں ڈالر کی قدر میں دوسرے روز بھی اضافہ ریکارڈ کیا جارہا ہے۔

کرنسی ڈیلرز کے مطابق کاروبار کے آغاز پر ڈالر کی قدر میں اضافہ دیکھا گیا،اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق آج کاروبار کے اختتام تک  انٹربینک میں ڈالر کا بھاؤ 17 پیسے بڑھا ہے۔

اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے بتایا کہ انٹربینک میں کاروبار اختتام پر ڈالر 278 روپے 29 پیسےکا ہے۔

خیال رہے کہ انٹربینک میں گزشتہ روز ڈالر 18 پیسے اضافے کے بعد 278 روپے 12 پیسے پر بند ہوا تھا۔

دوسری جانب کاروبار کے آغاز پرپاکستان اسٹاک ایکسچینج میں دوسرے روزبھی تیزی کا رجحان دیکھا جارہا ہے،جہاں پاکستان اسٹاک مارکیٹ 100 انڈیکس  250 پوائنٹس سے زائد کے اضافے سے 70 ہزار 800 پوائنٹس تاریخ کی بلندی سطح پر پہنچ گئی ہے۔

گزشتہ روز کاروبار کے اختتام پر اسٹاک مارکیٹ70 ہزار 544 پر بند ہوئی تھی۔
 یہ بھی پڑھیں: موٹر سائیکلوں اور گاڑیوں کی ٹینکیاں فُل کروا لیں،پٹرولیم مصنوعات کی سپلائی بند کرنے کا اعلان