پاکستان ٹی ٹی پی کو ختم کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے : فوادچودھری

Aug 23, 2021 | 23:53:PM
پاکستان ٹی ٹی پی کو ختم کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے : فوادچودھری
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)وفاقی وزیر اطلاعات فوادچودھری نے کہاہے کہ پاکستان تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی)کو ختم کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے ،ہم چاہتے ہیں افغانستان میں ایک متفقہ حکومت قائم ہو، افغانستان میں انتخابات ملتوی کرکے مخلوط حکومت بنا دی جاتی تو حالات مختلف ہوتے۔
بی بی سی کو انٹرویودیتے ہوئے فوادچودھری نے کہاکہ پاکستان نے افغان وار کی وجہ سے 80 ہزار لوگوں کی قربانی دی ہے،دوسروں کی غلطیوں کا الزام پاکستان پر کیوں لگایا جا رہا ہے۔وفاقی وزیر اطلاعات نے کہاکہ پاکستان کے مشوروں پر عمل نہیں کیا گیا جس کی بھاری قیمت چکانا پڑی ہے،افغانستان میں مخلوط حکومت بنانے سے متعلق پاکستان علاقائی ممالک سے رابطے میں ہے ۔انہوں نے کہاکہ ہمارا طالبان پر کوئی کنٹرول نہیں تھا، پھر بھی ہم انہیں مذاکرات کی میز پر لائے۔
فوادچودھری نے کہاکہ ہمیں افغانستان کی سابق حکومت سے مسئلہ تھا،اس وقت بھارت افغان سرزمین پاکستان کیخلاف استعمال کررہا تھا،بھارت ٹی ٹی پی کو فنڈنگ کررہا تھا،پاکستان افغان سرزمین کسی ملک کیخلاف استعمال نہ کرنے کے بیان کا خیرمقدم کرتا ہے ۔انہوں نے کہاکہ افغانستان میں حالات کشیدہ رہتے ہیں تو ہزاروں افراد پاکستان ہجرت کرجائیں گے۔

یہ بھی پڑھیں: