فواد چودھری کیخلاف فراڈ کے مقدمہ کی سماعت بغیر کارروائی ملتوی

Apr 08, 2024 | 15:27:PM
فواد چودھری کیخلاف فراڈ کے مقدمہ کی سماعت بغیر کارروائی ملتوی
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز) سابق وفاقی وزیر فواد چودھری کے خلاف فراڈ کے مقدمہ کی سماعت بغیر کارروائی ملتوی کر دی گئی۔

ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد میں جوڈیشل مجسٹریٹ ڈاکٹر سہیل تھہیم نے فواد چودھری کے خلاف فراڈ کے مقدمے کی درخواست پر سماعت کی، فواد چودھری کے وکیل قیصر امام عدالت پیش نہ ہوئے۔

دوران سماعت جونیئر وکیل نے فواد چودھری کی ایک روزہ حاضری سے استثنیٰ کی درخواست دائر کی جسے عدالت نے منظور کر لیا۔

وکیل کی عدالت دستیابی کے باعث سابق وفاقی وزیر فواد چودھری کی بریت کی درخواست پر دلائل بھی نہ ہو سکے۔

بعدازاں عدالت نے بغیر کارروائی سماعت 11 جولائی تک کیلئے ملتوی کر دی۔

یہ بھی پڑھیں : متعدد مقدمات میں ملوث ٹک ٹاکر پولیس ٹریننگ کالج میں بطورمہمان خصوصی مدعو