وزیرِاعظم  ایک روزہ دورے پر کوئٹہ روانہ 

Apr 23, 2022 | 11:29:AM
وزیرِاعظم  ایک روزہ دورے پر کوئٹہ روانہ 
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)وزیرِاعظم شہباز شریف آج کوئٹہ میں خضدار کچلاک قومی شاہراہ کا سنگِ بنیاد رکھیں گے۔
تفصیلات کے مطابق  وزیرِ اعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کوئٹہ روانہ ہوگئے۔وزیرِاعظم کوئٹہ میں خضدار کچلاک قومی شاہراہ کے سیکشن ون اور سیکشن ٹو کا سنگِ بنیاد رکھیں گے۔ کراچی، کوئٹہ، چمن شاہراہ کے حصے خضدار کچلاک قومی شاہراہ کی تعمیرِ نو اور اسے دو رویہ کرنے سے بلوچستان کے اہم شہروں کے مابین آمدورفت میں آسانی ہوگی۔

یہ بھی پڑھیں:    قومی اسمبلی کے بجٹ اجلاس کا شیڈول طے