پاکستان کیخلاف سازش کرنیوالوں کو کیفر کردار تک پہنچائے بغیرملک آگے نہیں بڑھ سکتا، نوازشریف

Sep 22, 2023 | 16:56:PM
پاکستان کیخلاف سازش کرنیوالوں کو کیفر کردار تک پہنچائے بغیرملک آگے نہیں بڑھ سکتا، نوازشریف
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: 24 نیوز
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)مسلم لیگ ن کے قائد میاں نواز شریف نے کہاہے کہ جب تک 2017 میں پاکستان کو سازش کے تحت بربادی کے دہانے پر لانے والے کرداروں کو کیفر کردار تک نہیں پہنچایا جائے گا، پاکستان آگے نہیں بڑھ سکے گا۔
تفصیلات کے مطابق قائد مسلم لیگ ن میاں نواز شریف اور صدر جماعت شہباز شریف کی پاکستان سے آئے لیگی رہنماؤں سے ملاقات ہوئی، ملاقات میں ملکی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیاگیا، اس موقع پر سینیٹر اسحاق ڈار اورمریم نواز بھی موجود تھیں ۔
اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے قائد ن لیگ نے کہاکہ 2017 کے ہنستے بستے پاکستان کو ایک سازش کے تحت بربادی کے دہانے پر لا کھڑا کیا گیا اور کھلنڈروں کے ٹولے کو پاکستان پر مسلط کیا گیا۔ 
نواز شریف نے کہاکہ جب تک اس سازش میں شامل تمام کرداروں کو کیفر کردار تک نہیں پہنچایا جائے گا، پاکستان آگے نہیں بڑھ سکے گا۔ انکا مزید کہنا تھا کہ جنرل باجوہ، فیض حمید، ثاقب نثار، جسٹس کھوسہ، عظمت سعید، اعجازالاحسن پاکستان اور بائیس کروڑ عوام کے مجرم ہیں۔

قبل ازیں لندن میں سنٹرل لندن میں واقع ن لیگ کے مرکزی دفتر میں اہم بیٹھک ہوئی،جس میں مریم نواز  ،اسحاق ڈار، میاں جاوید لطیف، بلال یاسین اور عابد شیر علی نے شرکت کی،سابق رکن پنجاب اسمبلی  بلال   یاسین  کا کہنا تھا کہ پورا  پاکستان نواز شریف کا منتظر ہے،نواز شریف پاکستان کو کھویا ہوا مقام دوبارہ واپس دلوائیں گے۔

یہ بھی پڑھیں: ورلڈکپ کیش انعامات کا اعلان، فاتح ٹیم کو کتنے ارب روپے ملیں گے؟