ورلڈ کپ سے باہر ہونے پر نسیم شاہ نے سوشل میڈیا محاذ سنبھا ل لیا 

Sep 22, 2023 | 13:13:PM
 فاسٹ بولر نسیم شاہ نے ورلڈ کپ سے باہر ہونے پر سوشل میڈیا پر بیان جاری کردیا۔
کیپشن: فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) فاسٹ بولر نسیم شاہ نے ورلڈ کپ سے باہر ہونے پر سوشل میڈیا پر بیان جاری کردیا۔
قومی ٹیم کے نوجوان فاسٹ بولر نسیم شاہ نے انجری کے باعث آئی سی سی ورلڈکپ کے لیے ٹیم میں شامل نہ ہونے پر افسردگی کا اظہار کیا ہے۔

اب نسیم شاہ نے سوشل میڈیا پر بیان جاری کیا ہے جس میں انہوں نے لکھا ہے کہ بوجھل دل کے ساتھ شیئر کر رہا ہوں کہ میں ورلڈ کپ میں نہیں ہوں گا، میں مایوس ہوں لیکن میرا یقین ہے کہ یہ سب اللہ کے ہاتھ میں ہے۔

نسیم شاہ نے مزید لکھا کہ ان شاء اللہ بہت جلد دوبارہ میدان میں ہوں گا، تمام فینز کا شکریہ جنہوں نے مجھے دعاؤں میں یاد رکھا۔

مزید پڑھیں:  سیاسی حکمت عملی ،آصف علی زرداری نے وسطی پنجاب کی پارٹی قیادت کو طلب کر لیا

یاد رہے کہ نسیم شاہ ایشیا کپ کے دوران بھارت کے خلاف میچ میں انجری کا شکار ہو کر ناصرف ٹورنامنٹ بلکہ ورلڈکپ سے بھی باہر ہو گئے تھے اور طبی ماہرین کے مطابق نسیم شاہ کو دوبارہ گراؤنڈ میں واپسی کے لیے چار سے پانچ ماہ درکار ہوں گے۔