وفاقی وزیر نے اداروں کی نجکاری میں پیپلز پارٹی کو رکاوٹ قرار دے دیا 

Nov 22, 2025 | 15:32:PM
وفاقی وزیر نے اداروں کی نجکاری میں پیپلز پارٹی کو رکاوٹ قرار دے دیا 
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)وفاقی وزیر و رہنما مسلم لیگ (ن) نے ارادوں کی نجکاری (پرائیویٹائزشن) کے عمل میں اتحادی جماعت پاکستان پیپلز پارٹی کو رکاوٹ قرار دے دیا۔

وفاقی وزیر سرمایہ کاری قیصر احمد شیخ نے تقریب سے خطاب میں کہا کہ پیپلز پارٹی ملک میں سرکاری اداروں کی نجکاری کے خلاف ہے اس کی وجہ سے پرائیویٹائزشن کا عمل آگے نہیں بڑھ پا رہا ہے۔

قیصر احمد شیخ نے کہا کہ پیپلز پارٹی کا نجکاری کے خلاف منشور ہےیہ کوئی نئی بات نہیں لیکن مسلم لیگ (ن) کی ہمیشہ سے پرائیویٹائزشن کی پالیسی رہی ہے۔

انہوں نے بتایا کہ ایس او ایز سالانہ 800 ارب روپے خسارہ کرتی ہیں، قومی ایئر لائن (پی آئی اے) اور روزویلٹ ہوٹل کی نجکاری جلد کرنے جا رہے ہیں، پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نجکاری کے حق میں ہے لیکن چارٹر آف اکانومی پر نہیں آ رہی۔

’پیپلز پارٹی کے ساتھ پرائیویٹائزشن سے متعلق مذاکرات ہوتے رہتے ہیں، اس کو ناراض کرنے سے ہماری حکومت نہیں رہ پائے گی، اگر اتحادی جماعت الگ ہوتی ہے تو ہماری حکومت ختم ہو جائے گی۔‘

یہ بھی پڑھیں:جو چاہیے وہ سب کچھ،کمال ہو گیا،نئے اسمارٹ فون نے دھوم مچا دی

وفاقی وزیر کا مزید کہنا تھا کہ کمپنیاں معدنیات کے شعبے میں سرمایہ کاری کیلئے پاکستان آ رہی ہیں، پارلیمنٹ سے آسان کاروبار ایکٹ پاس کروایا، ڈی ریگولیشن پالیسی پر کام کر رہے ہیں۔