وزیر اعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الٰہی کا جیلانی پارک کا دورہ 

Nov 22, 2022 | 19:13:PM
وزیر اعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الٰہی کا جیلانی پارک کا دورہ 
کیپشن: وزیر اعلیٰ پنجاب
سورس: 24news
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)وزیر اعلیٰ چودھری پرویز الٰہی نے پی ایچ اے لاہورکے زیر اہتمام ونٹرفیسٹیول کادورہ  کیا۔

 بچوں نے جیلانی پارک آمد پر وزیر اعلیٰ چودھری پرویز الٰہی کو گلدستہ پیش کیا ۔وزیر اعلیٰ چودھری پرویز الٰہی نے ونٹر فیسٹیول میں بنائے پنجاب کے روایتی گاؤں کا بھی دورہ کیا، فوڈ کورٹ میں روایتی کھانو ں کے سٹالز کا بھی معائنہ کیا۔وزیر اعلیٰ  پنجاب کے روایتی کھانو ں کے سٹالز میں گہری دلچسپی کااظہار کیا۔وزیر اعلیٰ چودھری پرویز الٰہی نے دستکاریوں کے مختلف سٹالرز کا معائنہ کیااور  آرٹسٹوں کی بنائی اشیاء کی تعریف بھی کی۔ڈھول کی تھاپ پرفنکاروں نے پنجاب کے لوک گیتوں پر رقص پیش کیا اور گھڑڈانس کا مظاہرہ بھی پیش کیاگیا۔


وزیر اعلیٰ چودھری پرویز الٰہی کا کہنا تھا کہ گاؤں میں ثقافتی سٹالز شائقین کی دلچسپی کا باعث ہیں۔ فوڈ کورٹ کو پہلی بار میں نے متعارف کرایا،اب فوڈ کورٹ کا سلسلہ مزید بڑھائیں گے۔ونٹر فیسٹیول کے ذریعے شہریو ں کو بہترین تفریح فراہم کی جارہی ہے۔ہماری حکومت نے ہمیشہ سیاحت،ثقافت او رکھیل کوفروغ دیاہے- ونٹر فیسٹیول میں پاکستان خصوصاً پنجاب کی ثقافت کے رنگ نمایاں ہیں۔ ڈی جی پی ایچ اے اور منتظمین کو شاندار ونٹر فیسٹیول کے انعقاد پر شاباش دیتا ہوں۔

ڈی جی پی ایچ اے ذیشان جاویدنے ونٹر فیسٹیول کی رنگا رنگ تقریبات کے میں بارے میں وزیراعلیٰ کو بریفنگ دی۔ڈپٹی کمشنر لاہو رمحمد علی، ڈی جی پی ایچ اے ذیشان جاوید، چیئرمین پی ایچ اے یاسر گیلانی اور متعلقہ حکام بھی اس موقع پر موجود تھے۔