نیویارک: شمال مغربی حصے میں شدید برفباری سے نظام زندگی مفلوج

Nov 22, 2022 | 11:35:AM
نیویارک: شمال مغربی حصے میں شدید برفباری سے نظام زندگی مفلوج
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) امریکی ریاست نیویارک کے شمال مغربی حصے میں برف باری سے نظام زندگی مفلوج ہوکر رہ گیا۔

امریکا میں برفانی طوفان کے باعث بفالو اور شمالی نیویارک کئی فٹ برف سے ڈھکے ہوئے ہیں۔ کچھ علاقوں میں برف باری کاسلسلہ رک چکا ہے جہاں برف کو ہٹانے کا کام جاری ہے۔

یہ بھی پڑھیے: چین، چوبیس گھنٹوں میں 27 ہزار سے زائد کورونا کیسز رپورٹ

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق متاثرہ علاقوں میں کاروباری سرگرمیاں اب بھی متاثر جبکہ اسکول بھی بند ہیں۔ مختلف حادثات میں دوافراد ہلاک ہوئے ہیں۔ نیویارک میں آج بھی 2 فٹ تک برف پڑنے کا امکان ہے۔

کچھ متاثرہ علاقوں میں ہائی ویز کھول دیے گئے ہیں اور سفری پابندیاں اٹھالی گئی ہیں، نیویارک  کے گورنر نے طوفان کو تاریخی قرار دیا ہے۔