کینیڈا: برفانی طوفان سے نظامِ زندگی معطل، لاکھوں گھر بجلی سے محروم 

Apr 05, 2024 | 10:43:AM
 کینیڈا  کے صوبہ کیوبک اور اونٹاریو کے جنوب مشرقی میں برفانی طوفان نے نظامِ زندگی معطل کردیا۔
کیپشن: فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) کینیڈا  کے صوبہ کیوبک اور اونٹاریو کے جنوب مشرقی میں برفانی طوفان نے نظامِ زندگی معطل کردیا۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق  کینڈین صوبے کیوبک اور اونٹاریو کے جنوب مشرقی حصوں سے لے کر نیو برنزویک اور صوبے نوواسکوشیا میں شدید بارشیں دیکھنے میں آئی جبکہ کیوبک میں برفانی طوفان نے نظام زندگی معطل کردیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق مونٹریال سمیت مختلف شہروں میں 3 لاکھ گھر بجلی سے محروم ہوگئے جبکہ سخت ترین موسم کی وجہ سے تمام اسکولز بند کردیے گئے ہیں۔

مزید پڑھیں: شیرافضل مروت ’رانگ نمبر‘قرار

محکمہ ماحولیات کا بتانا ہے کہ متاثرہ علاقوں میں 25 سینٹی میٹر مزید برفباری کا امکان ہے۔ تاحال سڑکوں پر حادثات اور کسی قسم کے جانی نقصان کی اطلاع نہیں ہے۔