نیب نے مریم کو گرفتار کیا تو -----رانا ثنا اللہ نے اہم اعلان کردیا

Mar 22, 2021 | 19:04:PM
نیب نے مریم کو گرفتار کیا تو -----رانا ثنا اللہ نے اہم اعلان کردیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)مسلم لیگ (ن) پنجاب کے صدر رانا ثنااللہ خان کا کہنا ہے کہ مریم نواز کو دباﺅ میں لانے کےلئے بلایا جارہا ہے ،اراکین اسمبلی ،کارکنان اظہار یکجہتی کےلئے پہنچیں گے۔گارنٹی دیتا ہوں کہ کارکن پرامن رہینگے، انتظامیہ نے پہلے والا واقعہ دہرایا تو حالات کی ذمہ داری چیئرمین نیب پر عائد ہو گی۔

تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ (ن) پنجاب کے صدر رانا ثنااللہ خان نے کہا ہے کہ نیب سیاسی انجینئرنگ کا حکومتی ہتھیار ہے ،نیب تحقیقات نہیں سیاسی مخالفین کو نیچا دکھانے کےلئے ہے ،حکومت کے کہنے پر مریم نواز کو دباﺅ میں لانے کے لئے بلایا جارہا ہے ،پنجاب کے اراکین قومی وصوبائی اسمبلی ،ٹکٹ ہولڈرز اور کارکنان 26مارچ کو صبح دس بجے اظہار یکجہتی کے لئے پہنچیں گے ۔
رانا ثنا اللہ نے کہا کہ پیپلزپارٹی اور (ن)لیگ کے درمیان رابطہ جاری ہے ،،نو جماعتیں استعفیٰ دے کر حکومت کو رخصت کرنے پر متحد ہیں ۔ نیب حکومت کے سیاسی مخالفین اور بزنس مینوں کو نوٹسز بھیج رہاہے ،جگہ جگہ نیب کے ٹاﺅٹ گھوم کر پیسے بٹور رہے ہیں ،نیب کرپشن کی آماجگاہ بن گیاہے ۔
 انہو ں نے کہا کہ نیب کے نوٹسز اور تحقیقات کوئی معنی نہیں رکھتی ،یہ سیاسی انجینئرنگ اور کرپشن کا ادارہ ہے ، نیب کا ادارہ شہزاد اکبر کے ماتحت ہے ،نیب نوٹس کو واپس لے اس کو نہیں مانتے ،اگر نیب غیر قانونی نوٹس میں گرفتار کرے گا تو یہ غیر قانونی گرفتاری ہوگی جس پر احتجاج ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ پہلے نیب آفس کو چاروں اطراف سے ایک کلومیٹر سے سیل کر دیا گیا تھااب یہ حرکت نہ کریں ،لوگوں کو نیب تک پہنچنے دیں میں ذمہ داری لیتاہوں کارکنان پر امن طو ر پر جائیں گے ۔ 
انہوں نے کہا کہ گزشتہ پیشی پر پتھراﺅ کارکنوں نے نہیں پولیس نے بھی کیا تھا۔ انہوں نے کہا کہ سب کچھ شہزاد اکبر کے کہنے پر ہورہاہے ، شہزاد اکبرکے کہنے پر کاروباری افراد اورسیاستدانوں کو نوٹسز بھیجے جاتے ہیں،نیب پر کسی کو یقین نہیں اس کا عمل غیر قانونی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ پی ڈی ایم کی کشتی کا سوراخ مولانا فضل الرحمن نے بھر دیاہے ،نو جماعتیں استعفیٰ دے کر حکومت کو رخصت کرنے پر متحد ہیں۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ مولانا فضل الرحمن بطور صدر پی ڈی ایم چھبیس مارچ کےلئے دعوت دیں گے ،پیپلزپارٹی اور (ن)لیگ کے درمیان رابطہ جاری ہے ۔انہوں نے کہا کہ شہزاد اکبر کے پاس دو ویڈیو اور بھی ہیں ،بابا رحمتے کہیں ووٹ ڈالنے کےلئے نہیں جا سکتا وہ گھر سے باہر نہیں نکل سکتا۔
ن لیگ پنجاب نے کہا کہ شہزاد اکبر کے کہنے پر جعلی ریفرنس اور نوٹسز وارنٹ گرفتاری نکالنا بند کریں ،اب تو حکومت غروب ہوتا سورج ہے ،اس کا جانے کا وقت آ چکاہے ،نیب وہ چھری نہ بنے جو حلال اور حرام دونوں پر چلتی ہے۔