پی سی پی ائیر گن پر مکمل پابندی ، استعمال پر کارروائی ہو گی

Jun 22, 2021 | 16:21:PM
 پی سی پی ائیر گن پر مکمل پابندی ، استعمال پر کارروائی ہو گی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)پنجاب میں پی سی پی ائیر گن کے استعمال پر پابندی عائد لگا دی گئی ،شکار کے لیے استعمال ہونے والے پی سی پی ائیر گن پر مکمل پابندی ہو گی ۔قانون میں نئی ترامیم کرکے گن کا استعمال کرنے والوں کے خلاف سخت کاروائی ہو گی۔
محکمہ وائلڈ لائف حکام کے مطابق حکومت پنجاب نے شکار کے لیے استعمال ہونے والی مختلف گنز پر پابندی عائد کرنے کے لیے باقاعدہ قانون میں ترامیم کرکے اس منظوری دے دی ہے شکار کے لیے پی سی پی ائیر گن ،پی سی او 2 اور سائلنس گن پر بھی پابندی ہو گی ۔

حکام کے مطابق  وائلڈ لائف کے تحفظ کے لیے حکومت پنجاب نے یہ پابندی لگائی ہے کیونکہ پنجاب میں پی سی پی ائیر گن کا استعمال پنجاب میں بڑھتا جارہا تھا ۔جس کے لیے وفاقی حکومت کی سفارشات پر پنجاب میں ان گنز کے استعمال پر پابندی ہو گی ۔
ان گنز کو اب قانون میں ترامیم کے بعد شکار کے لیے استعمال نہیں کیا جائے گا اور اگر کوئی ان گنز کا استعمال کرے گا تو قانون حرکت میں آئے گا ۔

یہ بھی پڑھیں:    خوف کی علامت !!!جہنمی کنواں یا’’جنات اور شیطانوں کا قید خانہ‘‘؟