مصر: 3000 سال پرانا شہر ’لوسٹ گولڈن سٹی‘ دریافت

Jun 22, 2021 | 14:29:PM
مصر: 3000 سال پرانا شہر ’لوسٹ گولڈن سٹی‘ دریافت
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)افریقی ملک مصر میں3000 سال پرانا شہر لوسٹ گولڈن سٹی دریافت ہوا ہے۔ آثار قدیمہ کے محققین کے مطابق اس شہر کی تاریخ 1391 سے 1353 قبل مسیح سے ملتی ہے۔

غیرملکی میڈیارپورٹس کے مطابق ماہرین کا کہنا ہے کہ یہ دریافت ہونے والا سب سے بڑا اور قدیم مصری شہر ہے۔ قبل مسیح کے دور میں اس  خطے پر امین ہاتپ تہم کی حکمرانی تھی، جو مصر کے سب سے طاقتور فرعونوں میں سے ایک تھے۔ اس دریافت کے دوران کھدائی سے زیورات، رنگین مٹی کے برتن اور قدیم مصریوں کے تعویذوں جیسی قیمتی اشیا ملی ہیں۔ان میں ایسی مٹی کی اینٹیں بھی شامل ہیں جن پر امین ہاتپ تہم کی مہر لگی ہوئی ہے۔یہ علاقہ مصر کے دارالحکومت قاہرہ سے تقریبا 500 کلو میٹر دور ہے۔ اس مقام پر ابھی مزید تحقیق اور کھدائی ہونا باقی ہے اور امکان ہے کہ یہاں ایسے مقبرے اپنی اصل حالت میں دریافت ہوں جن کے اندر خزانے ہو سکتے ہیں۔ بڑے شہر کا یہ مقام زمین کے نیچے محفوظ حالت میں موجود ہے۔  

یہ بھی پڑھیں: پی سی بی اور یونس خان کا اتفاق رائے سے راہیں جدا کرنے کا فیصلہ