حکومت کی سستی سپاٹ ایل این جی خریداری کیلئے نجی صنعتوں کو پیشکش 

Jul 22, 2023 | 18:48:PM
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)حکومت نے سستی سپاٹ ایل این جی خریداری کیلئے نجی صنعتوں کو پیش کش کردی، وزیر مملکت مصدق ملک نے کہاکہ بڑی فیکٹریوں کیساتھ چھوٹی فیکٹریاں بھی گیس خرید سکیں گی،200 ایم ایم سی ایف ڈی سستی ایل این جی خریدی جائے گی، سستی ایل این جی خرید کرنے والے ری سیل نہیں کر سکیں گے۔
 وزیر مملکت کا کہناتھا کہ فرٹیلائزر سیکٹر کو سبسڈی کے بجائے براہ راست کسان کو سبسڈی دینا بہتر ہے، ان کاکہناتھا کہ ہر ماہ 1 لاکھ ٹن روسی تیل پاکستان آئے گا،24 جولائی کو آزربائیجان سے سستی ایل این جی خریداری کا معاہدہ ہوگا،مصدق ملک نے کہاکہ سعودی عرب سے 10 ارب ڈالر سے زائد مالیت کی ریفائنری پر معاہدہ جلد ہوگا۔

یہ بھی پڑھیں: کپتان کے مضبوط قلعے میں دراڑیں پڑ گئیں، درجنوں سیاسی رہنما پیپلزپارٹی میں شامل
 پیٹرولیم ڈیلرز کے مارجن پر مصدق ملک نے کہاکہ ڈیلرز مارجن میں اضافے کو ملازمین کی تنخواہوں اور اوقات کار سے مشروط کردیا ،وزارت پیٹرولیم کی ٹیم نے دیہی اور شہری علاقوں میں پیٹرولیم پمپس کا سروے کیا ،پیر تک دو ہزار پیٹرولیم پمپس کا ڈیٹا اکٹھا ہوجائے گا ،پیر کو ڈیلرز کے مارجن کے حوالے سے حتمی رپورٹ جاری کی جائے گی ۔
رپورٹ میں ملازمین کی طبی سہولیات ،تنخواہ اور کام کے اوقات کار کو تحفظ فراہم کیا جائے گا ،پیٹرولیم ڈیلرز کو مارجن میں اضافہ چاہئے تو ان تمام شرائط پرعمل درآمد کرنا ہوگا۔
دوسری جانب پیٹرولیم ڈیلرزنے کہاہے کہ ڈیلرز کی حکومت کو دی جانے والی ڈیٹ لائن پیر کو مکمل ہورہی ہے ،اگر پیر تک پیٹرولیم ڈیلرز کے مارجن کامعاملہ حل نہ ہوا تو حتمی لائحہ عمل کا اعلان کیا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں: معروف گلوکارہ نے تیسرے شوہر سے بھی خلع لے لی، چوتھی شادی سے متعلق بھی بول پڑیں