سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں اضافے کا ایجنڈا کابینہ اجلاس میں شامل

Jul 22, 2023 | 13:04:PM
سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں اضافے کا ایجنڈا کابینہ اجلاس میں شامل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز) بجٹ 24-2023 کی تنخواہوں میں وفاق سے کم اضافے پر سراپا احتجاج پنجاب کے سرکاری افسران و ملازمین کیلئے بڑی خبر آ گئی ۔

تفصیلات کے مطابق پنجاب حکومت نے سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں اضافے کا ایجنڈا کابینہ اجلاس میں شامل کر لیا ،نگران حکومت نے تنخواہوں اور پنشن میں اضافےپرمحکمہ خزانہ سےتفصیلات مانگ لیں، نگران کابینہ کے آج 5 بجے ہونیوالے اجلاس میں ملازمین کی تنخواہوں پر تبادلہ خیال ہوگا، سیکرٹری خزانہ پنجاب تنخواہوں میں اضافے بارے بریفنگ دیں گے، وزیراعلیٰ محسن نقوی ملازمین کی تنخواہوں بارے لائحہ عمل پر اہم فیصلہ کریں گے۔ 

یہ بھی پڑھیں:وزیراعلیٰ پنجاب کا بارش میں لاہورکے مختلف علاقوں کا دورہ
 واضح رہے کہ آئندہ مالی سال کے بجٹ میں پنجاب کے علاوہ وفاق سمیت دیگر صوبوں کے سرکاری ملازمین کی بنیادی تنخواہ میں 35 فیصد اضافہ کیا گیا لیکن پنجاب کے سرکاری ملازمی کی تنخواہ میں انیشل بنیادی تنخواہ میں اضافہ کیا گیا اور وہ بھی 30 فیصد ، جس پر سرکاری ملازمین تنخواہوں اور پنشن پر وفاق کی طرز پر اضافے کیلئےسراپا احتجاج ہیں۔