وزیراعلیٰ پنجاب کے انتخاب سے قبل لیگی وزرا کے لیے اہم خبر

Jul 22, 2022 | 14:57:PM
فائل فوٹو
کیپشن: وزیراعلیٰ پنجاب کے انتخاب سے قبل لیگی وزرا ہمت ہار گئے، اہم خبر
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک )وزیراعلیٰ پنجاب کے انتخاب سے قبل ہی ن لیگ کے وزرا ہمت ہارگئے ، ن لیگ کے کئی وزرا نے سرکاری رہائشگاہ خالی کردی۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعلی کے انتخاب میں مسلم لیگ ن شدید مایوسی کا شکار ہے اور انتخاب سے قبل ہی ن لیگ کے وزرا بھی ہمت ہارگئے۔ وزرا نے سرکاری دفاتر سے سامان اٹھاناشروع کر دیا، حسن ُمرتضی ،ملک احمد خان ، رانا اقبال سمیت دیگرنے سرکاری رہائشگاہ خالی کردی۔آصف زرداری اورچوہدری شجاعت کی ملاقات کا آخری آپشن بھی رائیگاں گیا جبکہ حمزہ شہباز گزشتہ رات بھی ممبران اسمبلی سے ملاقات نہ کر سکے۔

یاد رہے پاکستان پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف زرداری رات گئے چوہدری شجاعت کے گھر دو بار ملاقات کے لیے گئے تاہم چوہدری شجاعت نے زرداری کو صاف صاف کہہ دیا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب کے لیے ق لیگ کا ووٹ پرویز الہیٰ کو ہی جائے گا۔

خیال رہے سپریم کورٹ کے حکم پر وزیر اعلیٰ پنجاب کا انتخاب آج ہوگا، انتخاب میں حکومتی اتحاد کے امیدوار حمزہ شہباز اور تحریک انصاف و اتحادی جماعت مسلم لیگ ق کے امیدوار پرویز الہٰی میں مقابلہ ہیں۔وزیر اعلیٰ پنجاب کے انتخاب کیلیے پنجاب اسمبلی کا اجلاس آج شام 4 بجے ہوگا۔ ڈپٹی اسپیکر دوست محمد مزاری اجلاس کی صدارت کریں گے۔

تحریک انصاف نے نمبر پورے ہونے کا دعویٰ کیا ہے، ان کا کہنا ہے کہ 188 ارکان کی حمایت حاصل ہے جبکہ حکومتی اتحاد کی تعداد 179 ہے۔