صوابی؛ پولیس کا شہرام ترکئی کے الیکشن کیمپ پر دھاوا، سابق وزیر کی چیف جسٹس سے نوٹس کی اپیل

Jan 22, 2024 | 21:41:PM
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)خیبرپختونخوا پولیس نے صوابی میں سابق صوبائی وزیر شہرام خان ترکئی کے الیکشن کیمپ پر دھاوا بول دیا۔پی ٹی آئی رہنما نے چیف جسٹس سے نوٹس کی اپیل کردی۔
شہرام خان ترکئی این اے 20صوابی سے الیکشن لڑ رہے ہیں ، شہرام ترکئی کاکہنا ہے کہ الیکشن کیمپ پر لگے پوسٹر پھاڑ دیئے گئے،الیکشن کیمپ میں موجود کارکنان سے الیکشن آفس خالی کروا دیا گیا،ہم پر امن شہری ہیں ہمیں تنگ نہ کیا جائے، میری چیف جسٹس سے اپیل ہیں کہ اس واردات کا نوٹس لیں۔
پی ٹی آئی رہنما کاکہناتھا کہ ہمیں دیوار سے لگایا جا رہا ہے،کیمپ این اے 20کی یونین کونسل شیوہ میں موجود تھا،ہمارے ورکرز پر امن ہے ان کو انتشار کی طرف لے جایا جا رہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: مایہ ناز آل راؤنڈر شراپ پینے کے باعث ہسپتال منتقل  مستقبل خطرے میں ؟کرکٹ بورڈ نے انکوائری شروع کر دی