سید محسن رضا نقوی کی نگران وزیر اعلیٰ پنجاب تقرری، آصف علی زرداری کا بھی پیغام آ گیا

Jan 22, 2023 | 22:04:PM
سید محسن رضا نقوی کی نگران وزیر اعلیٰ پنجاب تقرری، آصف علی زرداری کا بھی پیغام آ گیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز ) سید محسن رضا نقوی کی نگران وزیر اعلیٰ پنجاب تقرری پر سابق صدر اور شریک چیئر مین  پیپلز پارٹی آصف علی زرداری  کا بیان آ گیا ۔

تفصیلات کے مطابق الیکشن کمیشن کی جانب سے سید محسن رضا نقوی  کو  نگران وزیر اعلیٰ پنجاب تعینات کرنے پر آصف علی زرداری کا کہنا ہے کہ الیکشن کمیشن کے فیصلے کا خیر مقدم کرتے ہیں ، چاروں ناموں میں سے محسن رضا نقوی کا  انتخاب بہترین ہے ۔

 سابق صدر آصف علی زرداری کا کہنا تھا کہ محسن نقوی سیلف میڈ  انسان ہیں ، ان کے تمام پارٹیوں سے  اچھے تعلق ہیں،  انہوں نے نہ تو کبھی  الیکشن لڑا اور نہ ہی کسی سیاسی سرگرمی میں شامل ہوئے , ان پر اعتراضات کرنے والے بتائیں کہ اگر ارشاد احمد حقانی اور عارف نظامی جیسے قابل احترام صحافی نگران حکومتوں کا حصہ بن سکتے ہیں , اگر نجم سیٹھی نگران وزیراعلیٰ بن سکتے ہیں تو محسن نقوی بھی اس عہدے کے لئے موزوں کیوں نہیں ہیں ؟

آصف علی زرداری نے توقع ظاہر کی کہ محسن نقوی بہت جلد اپنے حسن کردار اور قابلیت سے ناقدین کے منہ بند کر دیں گے.